17 مئی 2014 - 20:06
ایران نے ہندوستان کے عوام اور حکومت کو کامیاب انتخابات پر مبارکباد پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہندوستان کے عوام اور حکومت کو لوک سبھا کے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے آج نو مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا کے کامیاب انتخابات پر ہندوستان کے عوام، سیاسی جماعتوں خاصطور پر بی جے پی کے رہنماؤں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایران اور ہندوستان کے دوستانہ تعلقات دو قوموں کے تعلقات کی تقویت اور استحکام میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ محترمہ مرضیہ افخم نے ہندوستان کے عام انتخابات میں عوام کی 66 فیصد سے زیادہ شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تھران کو امید ہے کہ ہندوستان کی نئی حکومت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائے گی۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے لوک سبھا کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲